قومی

PM Modi speaks to Iranian President: وزیر اعظم مودی نے ایران کے صدر سے کی فون پر بات، حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر دیا زور

ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (22 جون) کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات کی ہے۔ اس فون کال کے دوران پی ایم مودی نے حالیہ کشیدگی پر اپنی ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور بات چیت پر زور دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے اس گفتگو کی خبر دیتےہوئے لکھا کہ ’’ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات کی۔ ہم نے موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے آگے بڑھنے اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔‘‘

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ابھی حال ہی میں ایران نے ہندوستانی طلبہ کو نکالنے کے لیے خاص طور پر ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود کو کھول دیا تھا۔ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران ہندوستان کا موقف واضح رہا ہے کہ ہندوستان کسی بھی طرح کی کشیدگی کے خلاف ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے سفارت کاری کے ذریعےمسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔ حکومت کے اسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے آج بھی ایران کے صدر سے بات کی اور جنگ سے گریز اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

15 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

21 minutes ago

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

3 hours ago