سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز ہونے پر ایک پروقار تقریب میں خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں نئے ہجری (اسلامی) سال کا آغاز ہوگیا۔ نئے سال کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے نئے سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جو رات بھر جاری رہی۔ اس دوران کعبۃ اللہ سے پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف چڑھایا گیا۔
کعبہ کو ڈھانپنے والا نیا غلاف 850 کلو گرام خام ریشم، 120 کلوگرام سونے کے تاروں اور 100 کلوگرام چاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ غلاف کا مجموعی وزن 1350 کلو گرام اور اونچائی 14 فٹ ہے۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔
غلاف کعبہ دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا۔ سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑے پر سونے کی تاروں سے قرآن کی آیات لکھی گئی ہیں۔ یہ سونے کی کڑھائی والے 56 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کو مکمل ہونے میں 60-120 دن لگتے ہیں۔
اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اور گاڑیوں سے مخصوص راستے سے المسجد الحرام تک لایا گیا۔غلاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔
نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔
غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو سونے کا پانی چڑھے تانبے کے 60 کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا جاتا ہے۔ اس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…