بین الاقوامی

Nepal Lifts Social Media Ban: نیپال حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ہٹائی، وزیر اعظم اولی نہیں ہوں گے مستعفی، جانیے کسے ٹھہرایا مظاہرین کی اموات کا ذمہ دار

نیپال میں حکومت نے سخت احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، جو 4 ستمبر سے نافذ تھی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پیر کے روز کرپشن اور اظہارِ رائے پر قدغنوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کم از کم 19 افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ یہ مظاہرین حکومت سے بدعنوانی کے خاتمے اور سوشل میڈیا پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پیر کی شام ہنگامی کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ایک بیان جاری کیا، جس میں پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم اولی نے مظاہرین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے ’’درانداز عناصر‘‘ کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ حکومت کے ترجمان اور وزیرِ اطلاعات پرتھوی سبھا گرونگ نے یہ بھی واضح کیا کہ ’’وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔‘‘

سوشل میڈیا پر پابندی ختم ہونے کے بعد منگل کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی بحال کر دی گئی۔ حکومت نے پابندی کو جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کا جواز بنایا تھا، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے سنسرشپ کی کوشش قرار دیا۔ اس پابندی کے خلاف مظاہروں کی قیادت نوجوانوں کی تنظیم ’’جنریشن زی نیپال‘‘ کر رہی تھی۔ احتجاج کے دوران کھٹمنڈو میں کم از کم 17 اور مشرقی شہر اٹاہری میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے پارلیمنٹ میں داخلے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

کئی ممالک نے مظاہرین کی اموات پر کیا تشویش کا اظہار

آسٹریلیا، فن لینڈ، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ کی سفارتی مشنز نے ایک مشترکہ بیان میں ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان میں پرامن احتجاج اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کی حمایت پر زور دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے مظاہرین پر طاقت کے مبینہ غیر ضروری اور حد سے زیادہ استعمال پر فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے نیپال کی جمہوری روایت اور متحرک سول سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ نوجوانوں کے خدشات کو سننے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

25 minutes ago

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

1 hour ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

10 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

11 hours ago