بین الاقوامی

Karachi (Pakistan): کراچی میں شرپسندوں نے احمدی برادری کی مسجد میں کی توڑ پھوڑ

Karachi (Pakistan): ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی اطلاع کے مطابق کراچی میں نامعلوم شرپسندوں نے احمدی برادری کی مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔ ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے کمیونٹی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مسجد کے مینار توڑ ڈالے۔ کمیونٹی کے ایک ارکان کے مطابق، اقلیتی برادری کے لیے احمدیہ ہال 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ مسجد میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع واردات کے باہر تعینات پولیس اہلکار شرپسندوں کو دور رکھنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں قابو کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

ایس ایچ او پریدی سجاد خان نے بتایا کہ برادری کے افراد پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیونٹی آگے نہیں آئی تو ہم مقدمہ درج کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا بڑا دعویٰ- ہندوستان نے پاکستان کے بالنگ ماڈل کا نقل کرلیا

احمدی کمیونٹی کے ترجمان عامر محمود نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس شرپسندوں کو قابو کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان بھر میں ان کی برادری سے تعلق رکھنے والی مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ محمود نے کہا کہ مارٹن روڈ پر ایک اور مسجد میں 18 جنوری کو توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقدمہ درج کیا گیاہے، لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

کمیونٹی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ وہ ایسے واقعات کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور دونوں حملوں کا معاملہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

10 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago