علاقائی

Manipur Earthquake: منی پور کے اکھرل میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.0

Manipur Earthquake:ہندوستان کے شمالی مشرقی ریاست منی پور کے اکھرل(Ukhrul) میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0ریکارڈ کی گئی، نیشنل سینٹر فار سیمسولوجی کے مطابق، زلزلہ کا سینٹر زمین سے دس کلومیٹر نیچے تھا، فی الحال کسی کے زخمی ہونے یا جائداد کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

 اس سے پہلے یوپی کےشاملی میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 3.2رہی، اس سے پہلے 31 جنوری کو بھی منی پور میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ اس وقت ریکٹر اسکیل پراس کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی اطلاع دینے والے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا تھا کے منی پور کے کامجونگ زلزلے کا سینٹر پوانٹ رہا، زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 19 منٹ پر محسوس کئے گئے تھے۔ اس کی گہرائی زمین سے  67 کلومیٹر نیچے تھی۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago