کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو: تصویر: ٹوئٹر)
Rahul Gandhi: کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئے۔
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کشمیری پنڈتوں کو بغیر کسی حفاظتی ضمانت کے وادی جانے پر مجبور کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔
کشمیری پنڈتوں کی حفاظت سے متعلق وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر کی حالیہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ نے وادی میں خوف اور مایوسی کا ماحول پیدا کیا ہے۔
https://twitter.com/RahulGandhi/status/1621500719982592008?ref_src=twsrc%5Etfw
بھارت جوڑو یاترا میں وفد نے راہل سے کی ملاقات
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کی پریشانیوں کے حوالے سے پی ایم مودی کو لکھے خط میں کہاکہ وزیر اعظم، ہندوستان کو محبت اور اتحاد کے دھاگے میں پرونے کے لئے جاری بھارت جوڑو یاترا کے جموں دورے کے دوران کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد اپنے مسائل کو لے کر مجھ سے ملا اور انہوں نے اپنےمسائل میرے سامنے پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں- Elon Musk: ایلون مسک نے سرمایہ کاروں کو نہیں دیا دھوکہ ، ٹیسلا ٹویٹس پر آیا جیوری کا فیصلہ
سیکورٹی کی ہے ضمانت
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد ان کے مسائل کے حوالے سے مجھ سے ملا اور انہوں نے بتایا کہ سرکاری اہلکار انہیں وادی کشمیر میں کام پر واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔
ان حالات میں، انہیں حفاظت اور سلامتی کی ٹھوس ضمانتوں کے بغیر وادی میں کام پر جانے پر مجبور کرنا ایک ظالمانہ قدم ہے۔ وادی میں حالات کے بہتر ہونے اور معمول پر آنے تک حکومت ان کشمیری پنڈت ملازمین سے دیگر انتظامی اور عوامی فلاحی کاموں میں خدمات لے سکتی ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو بنایا نشانہ
اپنے خط میں رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت اور خاندانی خدشات کے حوالے سے مدد کی التجا کر رہے کشمیری پنڈتوں کو، آج جب حکومت سے ہمدردی اور پیار کی توقع کر رہے ہیں تب، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے ان کے لیے ‘بھکاری’ جیسے الفاظ استعمال کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ وزیر اعظم، شایدآپ مقامی انتظامیہ کے اس غیر حساس انداز سے واقف نہ ہوں ۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…