بھارت ایکسپریس۔
خطبہ حج 2023 کے موقع پرلاکھوں عازمین حج نے میدان عرفات میں اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑا کر بخشش اور رحمت کے لئے دعا مانگی۔ خطبہ حج پیش کرتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے مسجد نمرہ میں مسلمانوں سے اتحاد واتفاق اورشیطان کی کوششوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشرکیا گیا۔ خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اے ایمان والو، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہو جانا ہے۔
شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، غریبوں کی مدد کا حکم دیا گیا، حج بھی ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں، جس طرح اس مہینے کی حرمت ہے اسی طرح جان مال کی حرمت ہے، دن رات کا آنا جانا اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، ہر نبی نے یہی دعوت دی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کا حکم اللہ نے دیا ہے۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا اللہ عظیم ہے اور حکمت والا ہے، اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا، قرآن میں اتحاد کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، اتحاد میں ہی دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کا آپس میں مل کر رہنا ضروری ہے، اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں، مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ضروری ہے، ہمیں حکم دیا گیا کہ اختلاف ہو جائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے جڑ کر رہنے کا حکم ہے۔
اس سے قبل حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لئے تقریباً 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہوئے، جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔ لاکھوں عازمین حج نے پیرکو پیدل یا بسوں میں سوار ہوکرمکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہرمیں سالانہ حج کی ادائی کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…