پونے: پولیس کے مطابق مہاراشٹر کے پونے شہر میں منگل کے روز ایک 19 سالہ لڑکی پر اس کے دوست نے دن دیہاڑے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ اس معاملے میں پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ سداشیو پیٹھ کے پیروگیٹ علاقے میں صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اور لڑکی دونو ایک کالج میں زیر تعلیم تھے اور لڑکی نے حال کے دنوں میں اس سے بات کرنا بند کر دیا تھا۔
ملزم نے دھار دار ہتھیار سے کیا حملہ
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون ون) سندیپ سنگھ گل نے کہا، “آج صبح لڑکا اس وقت لڑکی کے پاس پہنچا جب وہ اپنے دوسرے دوست کے ساتھ بائیک پر سوار تھی۔ ملزم نے لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے اس سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے مشتعل ہو کر ملزم نے تیز دھار ہتھیار نکال کر لڑکی پر حملہ کر دیا۔
دوست نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی
سندیپ سنگھ گل نے بتایا کہ متاثرہ کے دوست نے مزاحمت کی اور حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور اس دوران لڑکی کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ افسر نے بتایا کہ حملہ آور نے لڑکی کا پیچھا کیا لیکن وہاں موجود لوگوں نے اسے روک دیا۔ گل نے بتایا کہ لڑکی کے سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
واقعہ سی سی ٹی وی میں ہوا قید
واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر بیٹھی ہے جب کہ ملزم سڑک پر چلتے ہوئے اس سے باتیں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیک چلا رہا نوجوان ملزم کی مزاہمت کرنے کے لیے بائیک سے اترتا ہے لیکن ملزم بیگ سے ایک تیز دھار ہتھیار نکالتا ہے اور اس کا پیچھا کرنے سے پہلے لڑکی کے دوست پر حملہ کر دیتا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو ہراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…