بین الاقوامی

McDonald’s stores closed: اس ملک میں میکڈونلڈ کے تمام اسٹور ہوگئے بند،کیا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ہے اثر،جانئے

دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں کاروبار کرنے والی امریکی فاسٹ فوڈ چین ‘میکڈونلڈز’ نے سری لنکا میں اپنے تمام 12 آؤٹ لیٹس بند کر دیے ہیں۔امریکی کمپنی کے وکیل کے مطابق  مقامی پارٹنر کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر ملک میں تمام  آؤٹ لیٹس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بدھ کو منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن فرنچائزز کچھ دنوں سے چلتی رہیں۔ مقامی پارٹنر ابانس کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔میکڈونلڈز کے اٹارنی سنتھ وجیوردانے کا دعویٰ تھا کہ ‘پیرنٹ کمپنی نے معیاری مسائل کی وجہ سے فرنچائزی کے ساتھ معاہدہ ختم کیا کیونکہ اب وہ ملک میں کاروبار نہیں کر سکتی۔البتہ وہ ایک بار پھر ایک نئی فرنچائز کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز سری لنکا میں مقامی پارٹنر ‘ابانز’ کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہی تھی اور دونوں شراکت داروں کے درمیان ابانز کے مطابق 1998 میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا۔میکڈونلڈز کی جانب سے ابانز کے ساتھ کاروباری شراکت داری ختم کیے جانے سے متعلق سری لنکن پارٹنر نے فوری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔میکڈونلڈز کے وکیل نے مقامی شراکت دار کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل پر بات کرنے سے معذرت کی ہے۔

البتہ سری لنکن میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ابانز کی جانب سے غیر معیاری اشیا کے استعمال کے الزامات پر میکڈونلڈز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ وجے وردانے کے مطابق فریقین کے درمیان کاروباری معاہدہ 20 مارچ کو ختم ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود اسٹورز چند روز تک کام جاری رکھے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ میکڈونلڈز کے دنیا کے 118 ملکوں میں 40 ہزار سے زائد ریستوران ہیں۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 14 ہزار میکڈونلڈز کی برانچز ہیں جب کہ جاپان، چین، جرمنی اور فرانس میں بھی سینکڑوں اسٹور ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

6 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago