بین الاقوامی

Pakistan Pollution: پاکستان میں لاک ڈاؤن نافذ! حکومت نے پنجاب ، ملتان، لاہور میں جاری کی ہیلتھ ایمرجنسی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کا بحران سنگین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 2000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اسے عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ علاقوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال نے حکومت کو لاک ڈاؤن اور دیگر سخت پابندیوں سمیت سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

پاکستان میں فضائی آلودگی 2000 AQI کی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار انتہائی خطرناک زمرے میں آتے ہیں اور انسانوں اور جانوروں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 6 لاکھ سے زائد افراد سانس کی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔ 65,000 سے زیادہ لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اس عرصے کے دوران اسپتالوں میں خشک کھانسی، نمونیا، سینے میں انفیکشن اور سانس کی تکلیف کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے اسپتالوں پر دباؤ

پاکستان کے لاہور میں واقع میو اسپتال میں آلودگی کے شکار 4000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ،جب کہ جناح اسپتال میں 3500 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جس کی وجہ سے او پی ڈی کی ڈیوٹی رات 8 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ  کہا گیا ہے کہ اگر AQI کی صورتحال خراب رہی تو لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی ہال اور ریسٹورنٹ بند ہیں۔ اسکول اور کالج عارضی طور پر بند ہیں۔ نجی دفاتر کو 50 فیصد کام کرنے کی اجازت دی گئی اور آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anil Deshmukh News: سابق وزیر انل دیشمکھ کی گاڑی پر پتھراؤ، سر میں لگی چوٹ ،بیٹے کے اسمبلی حلقے میں ہوا حملہ

انل دیشمکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کے کپڑوں پر…

38 minutes ago

Mohammed Shami: محمد شامی 5 دن بعد کریں گے زوردار واپسی، بارڈر گاوسکر ٹرافی سے قبل اس ٹورنامنٹ میں بکھیریں گے اپنا جادو

محمد شامی حال ہی میں کرکٹ کے میدان میں واپس آئے تھے، جہاں انہیں رنجی…

52 minutes ago

UP Board Exam 2025: یوپی میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، دیکھیں مکمل تفصیلات

اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔…

1 hour ago

Doug Bracewell Cocaine: بھارت کو شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پر پابندی عائد، کوکین کا نشہ کرتے ہوئے پکڑے گے

بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے…

2 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کے اجتماع ارکان منعقدہ 15 تا 17 نومبر 2024بمقام حیدرآباد میں منظور کی جا نے والی قرارد ادیں

اجتماع کی کامیاب تکمیل پر شہر حیدراباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…

2 hours ago