Saints came in support of Ek Hai To Saif Hai: وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا کہ، ایک ہیں تو سیف ہیں۔ اب اس بیان کی ہندو سنتوں نے بھی حمایت کی ہے اور ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان پارٹیوں کو ووٹ دیں جو ہندوؤں کی حمایت میں ہیں۔ سنتوں نے ویڈیو جاری کرکے یہ اپیل کی ہے۔ایک خاتون سنت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ، ہمارے یہاں بھی بالکل ووٹ جہاد ہونا چاہئے اگر ووٹ جہاد ہوگا تبھی سب ہندو ایک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو صرف ووٹ دینا ہے اور ذات-پات میں نہیں بٹنا ہے۔ ایک سناتنی کے طور پر ووٹ کریں گے تو زیادہ اچھا رہے گا۔ کیونکہ جس طرح سے مسلمان ایک ہو کر ووٹ جہاد کرتے ہیں یا ووٹ جہاد ان کا ہوتا ہے، وہ اپنیایک خصوصی پارٹی کوووٹ دیتے ہیں۔
اسی طرح ہمارے ہندوؤں میں بھی یہ تنظیم ہونی چاہئےکہ جس طرح ہم ایک سناتنی تہذیب سے منسلک ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی ہمارے سناتن دھرم کو فروغ دے اسے ہی ووٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان (ہندوؤں)سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیت کے حساب سے ان کو ووٹ کرے جو ہندو دھرم کے لئے کام کرے گا اور ہم سادھو سنتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ششیوں کو بھی یہ بتائیں کہ انہیں کسے ووٹ دینا ہے۔
ایک اور سنت نے کہا کہ مہاراشٹرا میں چل رہے الیکشن میں جس طرح سے مسلم علماء کے ذریعہ ووٹ جہاد چلایا جا رہا ہےاور وہاں کی عوام کو بہکانے کا کام کیا جا رہا ہےاور ووٹ جہاد کے ذریعہ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ نہ کریں۔ اسی کے مجھے اور سبھی ہندو دھرم گروؤں کو آگے آنا پڑا ہے کہ ہندو لوگ سناتنی مخالف لوگوں کو ووٹ نہ کریں۔
اسی سلسلے میں ایک اور سنت نے کہا کہ، آج کل جو مسلم علماء کی طرف سے ایک مہم چلائی جا رہی ہےیہ بالکل غلط ہےکہ مسلم معاشرہ ایک ہو کر ہندو کی مخالفت میں ووٹ کرتا ہے تو میں بھی اپنے ہندو معاشرے سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ بھی ایک ہو کر ہمارے ہندو حامی جو تنظیم یا پارٹی ہے ان کو ووٹ دیں تاکہ یہ جو مسلم طاقتیں ہیں ان کو شکست دی جا سکے۔
-بھارت ایکسپریس
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…
جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…