Maharashtra Election: پیر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر کے گنگاپور اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار سریش سون ونے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ شام 7.30 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں سون ونے کے سر پر معمولی چوٹ آئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نتن باگٹے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ والوج تھانہ علاقہ کے تحت لانجی گاؤں کے نزدیک ایک نامعلوم شخص نے سون ونے کی کار پر پتھراؤ کیا۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور شرد پوار دھڑے کے لیڈر انل دیشمکھ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ گاڑی پر پتھراؤ سے انل دیشمکھ بھی زخمی ہو گئے۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ پیر کو اسمبلی انتخابات کی مہم کا آخری دن تھا۔ شام پانچ بجے مہم ختم ہونے کے بعد سابق وزیر داخلہ کاٹول سے ناگپور شہر واپس آرہے تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔
انل دیشمکھ پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ اس دوران گاڑی کا شیشہ کھلا جس کی وجہ سے پتھر ان کے سر پر لگا اور ان کے سر سے خون بہنے لگا۔ دیش مکھ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- GRAP Stage 4 In Delhi-NCR: دہلی میں سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری، 28 فروری تک رہے گا نافذ
جن سوراجیہ شکتی پارٹی کے لیڈر پر بھی ہوا حملہ
دو دن پہلے جن سوراجیہ شکتی پارٹی کے کرویر اسمبلی حلقہ سے امیدوار سنتاجی گھورپڑے پر جان لیوا حملے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ ان کی گاڑی کو روکا گیا اور پتھراؤ کیا گیا جس سے ان کے سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں، حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔ جس کے بعد گھورپڑے کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی شکایت پر تھانہ کلے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
-بھارت ایکسپریس
اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…
پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…
اڈیشہ کے اپنے دو روزہ دوروں کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، شانموگرتنم…
" مدن سبنویس، چیف اکنامسٹ، بینک آف بڑودہ نے کہا یہ ایک مثبت علامت ہے…
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…