سیاست

Anil Deshmukh News: سابق وزیر انل دیشمکھ کی گاڑی پر پتھراؤ، سر میں لگی چوٹ ،بیٹے کے اسمبلی حلقے میں ہوا حملہ

شرد پوار دھڑے کے لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی گاڑی پر کٹول میں پتھراؤ کیا گیا۔ اس میں سابق انیل دیشمکھ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ انل دیشمکھ کے سر پر چوٹ لگی اور خون بہہ گیا۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ حملہ کس نے کیا اس بارے میں تاحال معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

پیر 18 نومبر مہاراشٹر کی انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔ مہم شام پانچ بجے ختم ہوئی۔ دیشمکھ کٹول سے ناگپور شہر لوٹ رہے تھے۔ اس وقت نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ سابق وزیر داخلہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی گاڑی کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔

انل دیشمکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کے کپڑوں پر خون لگے ہیں ۔ این سی پی (شرد چندر پوار) نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کیا ہے۔

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے

288 رکنی مہاراشٹر اسمبلی کے لیے انتخابات ایک ہی مرحلے میں 20 نومبر کو ہوں گے، جب کہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا، بی جے پی اور اجیت پوار کی این سی پی پر مشتمل عظیم اتحاد دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب کہ شیوسینا (یو بی ٹی)، این سی پی (ایس پی) اور کانگریس کی اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

5 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

6 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

6 hours ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

6 hours ago