لبنان میں غیر معمولی طور پر براہ راست امریکی مداخلت کے نتیجے میں ملک کو تعمیر نو کے فنڈز تک رسائی کے قریب لانے کے مقصد سے نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدارتی محل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ 24 رکنی کابینہ مالیاتی اصلاحات، تعمیر نو اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کو ترجیح دے گی، جسے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر استحکام کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔لبنان کی ایوان صدارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ “صدر (جوزیف عون) نے نجیب میقاتی کی حکومت کا استعفی قبول کرنے اور نامزد وزیر اعظم نواف سلام کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق آرڈیننسوں پر دستخط کیے۔ بعد ازاں صدر اور نئے وزیر اعظم نے 24 وزراء پر مشتمل حکومتی تشکیل کے آرڈیننس پر دستخط کیے”۔
نئے وزیر اعظم نواف سلام کا کہنا ہے کہ نئی حکومت اقتصادی اصلاحات کا نفاذ کرے گی جن سے ملک کو گذشتہ برس اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تباہ کن جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے مالی رقوم اور سرمایہ کاری کے حصول میں مدد ملے گی۔اس موقع اپنے خطاب میں سلام نے کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کی قرار داد 1701 پر عمل درآمد کرے گا جس نے 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سابقہ جنگ ختم کی تھی۔ ساتھ ہی فائر بندی کے معاہدے کی بھی پاسداری کی جائے گی۔
صدر جوزف خلیل عون اور وزیراعظم نواف سلام کی حکومت نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے گذشتہ تین ادوار کے دوران قائم کیے گئے اصول توڑ دیے ہیں۔ماضی میں حکومت پارٹی کے براہ راست نمائندوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس طرح حزب اللہ اثرورسوخ استعمال کر کے ہر اہم سیاسی یا سکیورٹی امور سے متعلق فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتی تھی۔واضح رہے کہ جمعے کو امریکہ نے لبنان کی نئی حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ’ریڈ لائن‘ قرار دیا تھا۔امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں نائب ایلچی مورگن اورٹاگس نے کہا تھا کہ امریکہ نے ’سرخ لکیر‘ کھینچی ہے کہ گذشتہ برس اسرائیل سے شکست کھانے والے مسلح گروہ حزب اللہ کو لبنان کی نئی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر…
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کتاب 'دی ہندو منیفیسٹو' کی ریلیز…
نوح میں صبح 10 بجے کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ وین نے صفائی…
کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…
پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی…
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ پوری دنیا میں…