بین الاقوامی

Indian Women Death Penalty: یمن میں ہندوستانی نرس کی سزائے موت کے خلاف کیرلا کی خاتون کی اپیل سے مسترد، جانئے پورا معاملہ

نئی دہلی: یمن کے سپریم کورٹ نے کیرلا کی ایک ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی موت کی سزا کے خلاف داخل اپیل دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ پریا ایک یمنی شہری کے قتل کے الزام میں سال 2017 سے وہاں قید ہیں۔ پریا کوتلال عبدومہدی کے قبضے سے اپنا پاسپورٹ واپس پانے کی کوشش میں اسے نشیلا انجکشن دے کراسے قتل کرنے کا قصوروارٹھہرایا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز (16 نومبر) مرکزی حکومت سے پریا کی ماں کے یمن جانے کی گزارش پر ایک ہفتے کے اندر فیصلہ لینے کی اپیل کی۔ پریا کی ماں نے اس سال کی شروعات میں دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے یمن میں جنگ کی وجہ سے سال 2017 میں ہندوستانی شہریوں کے لئے سفر پرپابندی کے باوجود یمن کا سفر کرنے  کی اجازت مانگی ہے۔

پریا کی ماں مبینہ طورپربیٹی کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے تلال عبدومہدی کی فیملی کے ساتھ “بلڈ مَنی” یا معاوضے پر بات چیت کرنے کے لئے یمن جانا چاہتی ہیں۔ وکیل سبھاش چندرن کے آرکے ذریعہ پیش ہوئےعرضی گزارنے پہلے عدالت سے اپیل کی تھی کہ ان کی بیٹی کو بچانے کا واحد طریقہ متاثرہ کی فیملی کے ساتھ راست بات چیت ہے۔ ایسے عمل کے لئے یمن میں نمیشا پریا کی ماں کا موجود رہنا بے حد ضروری ہے۔ حالانکہ اس سمت میں ہندوستانی شہریوں کے لئے موجودہ سفری پابندی ایک رکاوٹ کے طورپرکھڑا ہے۔

مرکز کے وکیل نے جمعرات کوسپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ حال ہی میں جاری نوٹیفکیشن کے تحت، یمن کے لئے سفری پابندی میں نرمی دی جاسکتی ہے، جس سے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی وجوہات اورمحدود وقت کے لئے یمن کا سفرکرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے حکم دیا، “درخواست کو دیکھتے ہوئے، موجودہ عرضی گزارکو ایک خصوصی طورپردیکھا جانا چاہئے۔ مدعا علیہ کو آج سے ایک ہفتے کے اندردرخواست پرفیصلہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔”

ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی رہائی کی وکالت کرنے والے ایک گروپ “سیونمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل” نے 2022 میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا اورمرکز سے درخواست کی کہ “سفارتی مداخلت کی سہولت کے ساتھ ساتھ نمیشا پریا کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ بات چیت کرکے اسے بچائیں۔” ملک کے قانون کے مطابق بروقت بلڈ منی یعنی خون کا معاوضہ دے کرجان بچائی جانی چاہئے۔ تاہم، ہائی کورٹ نے نمیشا پریا کو بچانے کے لیے “بلڈ منی” پر بات چیت کرنے کے لئے مرکزکواحکامات جاری کرنے سے انکارکردیا، لیکن اس سے کہا کہ وہ اس کی سزا کے خلاف قانونی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

    -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

36 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago