بین الاقوامی

US President Election: انتخابی دوڑ سے باہر ہوئے بائیڈن، صدارتی امیدوار بنیں کملا ہیرس

US President Election: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار (21 جولائی) کو اعلان کیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گے۔ اس طرح ان کے صدر بننے کے حوالے سے جاری بحثیں پھر اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ بائیڈن کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب وہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے دوران زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

جو بائیڈن نے صدارتی امیدوار کے لیے نائب صدر کملا ہیرس کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ 81 سالہ بائیڈن نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر انچیف کے طور پر اپنے کردار میں رہیں گے اور اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر کملا ہیرس کا نام ملک کے سامنے پیش کریں گے۔

بائیڈن نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “آج میں کملا ہیرس کو اس سال اپنی پارٹی کا امیدوار بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون دینا چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی متحد ہو کر ٹرمپ کو شکست دے”۔ امریکی صدر نے صدارتی امیدواری کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ ان کا یہ فیصلہ امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ سے چار ماہ قبل آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Trump paints a familiar vision: صدر بنا تو پہلے دن سرحدیں بند کر دوں گا،روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اور دنیا میں امن لاؤں گا:ٹرمپ

ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے جا رہا ہے۔ ٹرمپ 2016 سے 2020 تک صدر رہے۔ ریپبلکن پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس ہیں۔ ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی: کملا ہیرس

کملا ہیریس نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کی طرف سے صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کی توثیق حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہیں، انہوں نے اصرار کیا، “میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی اور اپنے ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کر رہی ہوں۔” انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد نامزدگی حاصل کرنا اور جیتنا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago