قومی

Nuh Braj Mandal Jalabhishek Yatra: نوح میں برج منڈل جلابھیشیک یاترا آج، موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر پابندی

Nuh Braj Mandal Jalabhishek Yatra: فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے نوح ضلع میں موبائل انٹرنیٹ اور بلک ایس ایم ایس خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دی ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ برج منڈل جلابھیشیک یاترا سے پہلے لیا ہے۔ ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) انوراگ رستوگی کے حکم کے مطابق، ضلع میں انٹرنیٹ سروس اتوار کی شام 6 بجے سے پیر کی شام 6 بجے (24 گھنٹے) تک معطل ہیں۔

ایک اہلکار کے مطابق، یہ فیصلہ منصوبہ بند مذہبی جلوس سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم، بینکنگ اور موبائل ریچارج سے متعلق ایس ایم ایس کو معطلی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں کشیدگی، اشتعال انگیزی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، عوامی امن اور ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

اہلکار کے مطابق معطلی کا حکم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ، فیس بک، ایکس وغیرہ کے ذریعے غلط معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے روکنے کے لیے دیا گیا ہے۔ نوح پولیس کا کہنا ہے کہ یاترا کی بآسانی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال 31 جولائی کو ضلع نوح میں برج منڈل جلابھیشیک یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو ہوم گارڈز کی موت ہو گئی تھی اور کئی پولیس اہلکاروں سمیت 15 دیگر لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران زبردست پتھراؤ کیا گیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اسی رات گروگرام کی ایک مسجد پر ہجوم نے حملہ کر کے اس کے نائب امام کو قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Nuh Braj Mandal Yatra: نوح میں دوبارہ فرقہ وارانہ فساد سے بچنے اور امن برقرار رکھنے کیلئے انٹرنٹ کی خدمات معطل،سیکورٹی سخت،کل نکلے گی یاترا

نوح میں تقریباً 2500 پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات

ہریانہ حکومت نے برج منڈل جلابھیشیک یاترا سے پہلے نوح ضلع میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سال یاترا سے ایک دن قبل ضلع میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے تقریباً 2500 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

24 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

55 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago