غزہ میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر امریکا کے اہم اتحادی اردن نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ اردن نے اسرائیلی سفیر کو بھی ملک سے باہر رہنے کو کہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے یہ اطلاع دی ہے۔
اردن کے نائب وزیر اعظم ایمن الصفادی نے کہا کہ سفیروں کی واپسی کا تعلق غزہ میں انسانی تباہی کے معاملے سے ہے۔ اردن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا۔ مصر کے بعد اردن ایسا کرنے والا دوسرا عرب ملک تھا۔
پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے کا دعویٰ دوسرے روز بھی
ایک طرف حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم زور پکڑ رہی ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ اور کئی ممالک جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے پی نے حماس حکومت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مسلسل دوسرے روز بھی غزہ شہر کے قریب ایک مہاجر کیمپ میں اپارٹمنٹ بلاکس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔
اسی دوران الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر دوبارہ حملہ کیا گیا ہے۔ منگل (31 اکتوبر) کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے کی اطلاعات کے مطابق 50 افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیل حماس جنگ میں اب تک کتنے لوگ مارے گئے؟
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار 796 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس کے حملوں میں اسرائیل میں 1400 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد اور اسرائیلی چھاپوں میں 122 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…