بین الاقوامی

Israeli strikes on Lebanon killed 40 people: اسرائیلی فوج نے لبنان پر کیا شدید حملہ، 40 افراد جاں بحق، 50سے زائد زخمی

غزہ: اسرائیلی افواج نے لبنان پر شدید حملہ کیا ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز ہوئے ان حملوں میں وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک کے ارد گرد 40 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے، ملک کی وزارت صحت کے مطابق، شام کے وقت مزید حملے بیروت کے جنوبی مضافات میں ہوئے۔

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ کی طرح ایک سال سے زیادہ عرصے سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے لیکن دونوں کے درمیان ستمبر کے آخر سے لڑائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے لبنان کے جنوب اور مشرق میں بمباری تیز کر دی ہے اور سرحدی گاؤں میں زمینی دراندازی بھی کی ہے۔

اسرائیل نے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو بار بار تباہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنوبی نواحی علاقوں میں رہنے والوں کو متعدد مقامات خالی کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بدھ کی دیر رات اور جمعرات کی صبح میں بمباری کی دو لہریں دیکھنے کو ملیں۔

لبنان کے الجدید ٹی وی نے بتایا کہ جمعرات کے روز کم از کم چار حملے ہوئے۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی اس بارے میں تفصیلات سامنے آئیں کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی کارروائی سے دشمنی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے حملے بند کر دے تو بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھل سکتا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کو روکنے کے لیے امریکی سفارتی کوششیں، جس میں 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز بھی شامل تھی، گزشتہ ہفتے منگل کے روز ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل ناکام ہو گئی تھی جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

وہیں، حزب اللہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک راکٹ ہوائی اڈے کے قریب گرا ہے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Work-Life balance: اگر8گھنٹے گھر پر رہے تو آپ کی بیوی بھاگ جائے گی،ورک-لائف بیلنس پر جاری بحث کے درمیان گوتم اڈانی کا بیان وائرل

اڈانی نے کہاکہ آپ کا ورک لائف بیلنس مجھ پرنہیں تھوپا جانا چاہیے اور ناہی…

32 minutes ago

India’s dream of a direct rail link to Kashmir moves closer : بھارت کا کشمیر تک براہ راست ریلوے لائن کا خواب حقیقت کے قریب

110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرائل  ٹرین سنگلدان اور ریاسی…

49 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: آتشی نے دہلی میں بی جے پی کے سی ایم فیس سے متعلق کیا سنسنی خیز دعویٰ، جان کر رہ جائیں گے حیران

وزیراعلیٰ آتشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی دہلی کے وزیراعلیٰ کے چہرے…

51 minutes ago

Garment Training & Production Centre: مرکزی وزیر سندھیا نے اڈانی فاؤنڈیشن کے یونٹ کا رکھا سنگ بنیاد، 1500 خواتین کو ملے گا روزگار

اڈانی فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر ابھیشیک لکھ ٹکیہ نے کہا کہ اگلے 3…

54 minutes ago

Renewable Energy (RE):  “ہندوستان نے 2024 تک سولر ونڈ انرجی میں قائم کیا نیا ریکارڈ”

ہندوستان نے 2024 میں 18.5 گیگاواٹ  نئی افادیت کے پیمانے پر شمسی لیول میں اضافہ…

1 hour ago