بین الاقوامی

Israeli strikes kill 143 across Gaza: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں143 فلسطینی شہید،تباہی کے ہولناک مناظر،ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں اور خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے چیختے رہ گئے

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 143 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں 200 سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، جائے وقوعہ پر تباہی کے ہولناک مناظر دیکھے گئے، ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں پھیل گئیں جبکہ خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

عرب  میڈیا کا بتانا ہےکہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔فلسطینی امدادی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ ’بیت لاحیہ کے ابونصر کمیپ میں قتل عام کیا گیا جس میں مارے جانے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔امدادی کارکنوں کے حوالے سے وافا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بمباری میں مارے جانے والے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ اسرائیلی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واقعے پر بات کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف کسی فوری کارروائی کی طرف کوئی اشارہ نہ دیا تاہم کہا کہ اُن کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں  آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

5 hours ago