بین الاقوامی

Israel’s war on Gaza: غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس تیار، قطر میں آج سے مذاکرات کا آغاز،پیش رفت کی امیدیں بہت کم

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر ثالث کاروں کو جواب دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کے لیے تیار ہے۔قبل ازیں امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بل برنس نے بھی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جان بوجھ کر غزہ میں طبی انفراسٹرکچر اور فلسطینی شہری دفاع کے وسائل کو تباہ کیا فلسطینی قوم کے رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے مذمتی بیانات اب قابل قبول نہیں ہیں۔حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک سے فوری طور پر اپنے دوطرفہ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب اسرائیلی بمباری کا شکار فلسطین کے علاقے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا تاہم اس حوالے سے پیش رفت کی امیدیں بہت کم ہیں۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ اور امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی دوحہ مذاکرات میں شریک ہیں تاہم لیکن تجزیہ کاروں نے اسرائیلی دہشت گردی اور ڈھٹائی کو دیکھتے ہوئے کسی پیش رفت کے امکان کو مشکل قرار دیا ہے۔مذاکرات کا آخری دور اگست میں ہوا تھا جس کے بعد یہ پہلی اعلیٰ سطح کی بات چیت ہے۔موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا اور سی آئی اے کے ولیم برنز نے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اسرائیلی حکومت پر قیدیوں کو رہا کروانے کےلیے اپنے شہریوں کا بھی شدید دباؤ ہے کیونکہ 100 کے قریب قیدی اب بھی غزہ میں حماس کی قید میں موجود ہیں۔ آئے روز اسرائیل میں بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں حکومت سے قیدیوں کو رہا کرانے کےلیے جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی مختلف نوعیت کی تقریبات میں عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ موساد کے سربراہ مذاکرات میں شرکت کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں جنگ بندی معاہدے کے لیے ثالثوں اور حماس کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago