بین الاقوامی

War on Gaza: غزہ شہر کے صفاد اسکول پر اسرائیلی فضائی حملہ، 11 افراد کی ہلاکت، متعدد زخمی

غزہ: اسرائیلی فورسز کی غزہ پٹی پر گولہ باری جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں شمالی غزہ شہر کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے 11 افراد اور وسطی دیر البلاح کے قریب کار میں سوار چار افراد شامل ہیں۔ خبر کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز غزہ پٹی میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی طبی ذرائع نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ غزہ شہر کے صفاد اسکول پر فضائی حملہ کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس اسکول کو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ادارے نے کہا کہ اسرائیلی انتباہ کے بعد اسکول کو خالی کرایا گیا۔ اس دوران، اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول میں حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہے۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق، ایک اور حملے میں وسطی غزہ کے شہر دیر البلاح کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں کی گاڑی پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حالانکہ، آئی ڈی ایف نے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے بڑے پیمانے پر چھاپوں سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی محاصرہ چھٹے روز میں داخل ہو گیا، جس سے فلسطینیوں کو خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل پر حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو حملہ کیا تھا۔ حماس نے جنوبی اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا تھا۔ جس میں 1,139 افراد کی ہلاکت اور 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ غزہ میں قائم صحت کے حکام نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 40,738 ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم

 اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…

8 minutes ago

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago