بین الاقوامی

UNSC Resolution on Gaza Ceasefire: اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکہ کے بائیکاٹ سے ناراض ہوا اسرائیل، نیتن یاہو نے کہہ دی یہ بڑی بات

غزہ میں سیزفائرسے متعلق پیرکے روزاقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) میں ووٹنگ ہوئی۔ تجویز0-14 سے منظورہوگئی ہے۔ اسرائیل کا دوست ملک امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس بارامریکہ اس نے اپنے ویٹو پاورکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ لیا۔ امریکہ نے اس سے پہلے سیزفائرسے متعلق تین تجویزپر ووٹنگ کی تھی۔ وہ غزہ میں سیزفائرکے حق میں رہا ہے۔ پیرکو یواین ایس سی میں ہوئی ووٹنگ کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے بڑا قدم اٹھایا ہے اورانہوں نے اسرائیلی نمائندے کا امریکی دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی یہ تجویزمسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان کے دوران جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے۔ تجویزمیں 7 اکتوبرکے حملے کے دوران قیدی بنائے گئے سبھی یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ رہا۔ بین الاقوامی امدادی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی کل آبادی 23 لاکھ ہے۔ وہ غذائی عدم تحفظ کا شکارہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، خطے میں 30,000 سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں اور74,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں دوتہائی خواتین اوربچے ہیں۔  7 اکتوبرکو حماس نے اسرائیل میں حملہ کیا تھا، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہی جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ مانا جاتا ہے کہ حماس نے ابھی بھی تقریباً 100 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ساتھ ہی 30 لاشوں کے باقیات بھی رکھے ہوئے ہیں۔

نیتن یاہو کے فیصلے پرامریکہ نے کیا کہا؟

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے فیصلے پروہائٹ ہاؤس نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ بہت مایوس کن ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے۔ ہم اس بات سے بہت مایوس ہیں کہ اسرائیل کا نمائندہ وفد واشنگٹن نہیں آرہا ہے۔  جان کربی نے کہا کہ سینئرامریکی افسران یرغمالیوں، انسانی امداد اور جنوبی غزہ شہر رفح میں شہریوں کی سیکورٹی سمیت موضوع پراسرائیلی وزیردفاع یوو گیلینٹ کے ساتھ الگ سے بات چیت کے لئے ملیں گے۔ واضح رہے کہ گیلنٹ ابھی واشنگٹن میں ہیں۔ جان کربی نے اس بات پرزوردیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ووٹنگ کے دوران دور رہنے کے فیصلے کے باوجود امریکہ کی پالیسی میں کوی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

13 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

35 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago