بین الاقوامی

Israel-Hamas war: اسرائیل-حماس جنگ میں 22,770 فلسطینی شہریوں نے گنوائی جان، 7 ہزار سے زیادہ لوگ لاپتہ

Israel Hamas War: اسرائیل-حماس کے درمیان جاری جنگ کو تقریباً تین ماہ ہونے کو ہیں۔ حالانکہ یہ جدوجہد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب تک اس جنگ کے سبب صرف غزہ میں 22 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ غزہ کے وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 122 فسلطینیوں کی موت ہوگئی ہے اور 256 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس کے زیرکنٹرول غزہ میں وزارت صحت نے ہفتہ کے روز کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے گھرے فلسطینی علاقوں میں کم ازکم 22,722  لوگ مارے گئے ہیں۔ جبکہ غزہ پٹی میں تقریباً تین ماہ کی لڑائی میں کل 58,166  لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 7,000  سے زیادہ فلسطینی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں مہم تیز کی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ (06 جنوری) کو اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے غزہ شہر میں القسام بریگیڈ کے ہتھیار اور فوجی جیکٹ ملے ہیں۔ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں فوج نے کہا کہ جیکٹ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے بیگ میں چھپے ہوئے پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی افواج وسطی غزہ کے علاقے میں ٹینکوں، بختربند گاڑیوں اور حملہ آور ڈرونوں کے ساتھ مہم تیز کر رہی ہے۔ خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی ہوائی حملے میں کم از کم 18 فلسطینی مارے گئے ہیں۔

حزب اللہ بھی کر رہا ہے اسرائیل پر حملے

واضح رہے کہ اسرائیل فی الحال کئی محاذ پر جنگ لڑ رہا ہے۔ حماس کے ساتھ ہی لبنانی تنظیم حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملے کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بیروت میں صالح العاروری کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے حزب اللہ نے اسرائیلی ایئرپورٹ پر 62 راکٹ داغے ہیں۔ حالانکہ اسرائیلی دفاعی فورس کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس درمیان امریکی وزارت خارجہ اینٹنی بلنکن ترکیہ پہنچے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، آئندہ ہفتے وہ اسرائیل اور مقبوضہ ویسٹ بینک جانے سے پہلے کئی دیگرمشرقی وسطیٰ کے ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

India among top 5 growth markets for IHG: انٹر کانٹننٹل ہوٹلس گروپ کے لیے ہندوستان 5 سر فہرست گروتھ ماکیٹ میں شامل

بھارت میں اپنی موجودگی کو مزید بڑھانے اور اپنے پورٹ فولیو کو دوگنا کرنے کا…

1 hour ago

Christmas orders push October goods exports: کرسمس کے آرڈرز سے اکتوبر میں اشیاء کی برآمدات 2 سال کی بلند ترین سطح 17.3 فیصد پر پہنچیں

کامرس کے سکریٹری سنیل بارتھوال نے کہا کہ کرسمس سے قبل ترقی یافتہ منڈیوں کی…

1 hour ago