اسرائیلی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق ایک سینیر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ حماس کے پیش کردہ کچھ مطالبات کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اہلکار نے وضاحت کی کہ اسرائیلی حکام اس بات پرغور کریں گے کہ آیا حماس کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کیا جائے یا متبادل شرائط تجویز کی جائیں۔ حماس کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ تحریک نے تین مراحل میں 135 دنوں کے لئے جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور جنگ کے خاتمے اور تباہ شدہ پٹی کی تعمیر نو کے لیے بات چیت کا آغاز ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کی ڈیل پر گذشتہ نومبر کے اواخر میں عمل درآمد کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 300 فلسطینیوں کے بدلے تقریباً 100 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Israel-Gaza War: فلسطینیوں کے لئے 4 ماہ بعد آئی بڑی خوشخبری، اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز