اس میں اسرائیل کی طرف سے مصرسے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کوغزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا اورجنگ روکنے کے دورن مزید ایندھن غزہ میں داخل کرنا شامل ہے۔ عہدیدارنے بتایا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حماس کئی دنوں تک جنگ بندی میں توسیع کے بدلے درجنوں اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرسکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونے منگل کی شام اپنی حکومت سے کہا کہ وہ ایک ایسے معاہدے کی حمایت کرے جس سے کچھ قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموارہوگی، جنہیں حماس کے عسکریت پسند 7 اکتوبرکواسرائیلی قصبوں پرحملے کے بعد غزہ کی پٹی لے گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے حکومت کوآگاہ کیا کہ حماس کے 7 اکتوبرکوحملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ’’ایک مشکل مگردرست فیصلہ ہے۔‘‘
بشکریہ العربیہ
-بھارت ایکسپریس