بین الاقوامی

Iran can Attack at any Time on Israel: کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے ایران، الرٹ پر اسرائیل اور امریکی ایجنسیاں

شام کی راجدھانی دمشق میں حملے کے بعد ایران اوراسرائیل آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ایران دو ٹوک کہہ چکا ہے کہ وہ اس کے لئے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے گا۔ ایران نے اب اقوام متحدہ میں کہا ہے، اگرسفارتی سہولیات کی خلاف ورزی کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہوتی تو شاید اسرائیل کو سبق سکھانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

ایران کے ممکنہ حملے کو دیکھتے ہوئے امریکی اوراسرائیلی ایجنسیاں الرٹ پرہیں۔ خفییہ ایجنسیاں فارسکی کھاڑی اور لال ساگرمیں ایرانی بحریہ کے دو جہازوں پرنظر رکھ رہی ہیں۔ یہ جہاز کروز میزائلوں اوریو اے وی کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہائی الرٹ پراسرائیل کے کوسٹل علاقے

اسرائیل کو ملی جانکاری کے مطابق، ان جہازوں کے ذریعہ ایران سمندرسے حملے کا آغاز کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان جہازوں کا استعمال کئی اسرائیلی فوجی اڈوں اوردیگراداروں پرڈرون حملوں کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیل کے کوسٹل علاقے ہائی الرٹ پرہیں۔ اسی درمیان بڑی خبر یہ ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایک ایف-15 پلین کی ایئربیس پرایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ اس وقت پلین کے پہیے نہیں کھلے اورگولہ بارود رن وے پرہی گرگیا۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل محمد بگھیری نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایران حملے کی پوری تیاری کرچکا ہے۔ ایران اسرائیل پر 7 اکتوبر کی طرح کا حملہ کرنے کی طاق میں بیٹھا ہوا ہے۔ حال ہی میں ایران نے انٹرنیشنل فلائٹ کوآپریٹ کرنے والی جرمنی کی ایئرلائنس نے بھی تہران جانے والی اورتہران سے واپس آنے والی ساری فلاٹئوں کو کینسل کردیا ہے۔

تہران کے ہوائی علاقوں ملٹری ڈرل کے لئے بند

ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی نیوزایجنسی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک رپورٹ جاری کی تھی، اس رپورٹ میں لکھا تھا کہ تہران کے سبھی ہوائی علاقوں کو ملٹری ڈرل کے لئے بند کردیا گیا ہے، لیکن اس کے کچھ وقت بعد ہی ایجنسی نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔ اس پوسٹ کے بارے میں سوال پوچھے جانے پرنیوزایجنسی اس طرح کی کسی بھی خبر کو پوسٹ کرنے کی بات سے منحرف کرگئی۔ ملی جانکاری کے مطابق، ایران نے اسرائیل پرحملہ کرنے کی پوری پلاننگ کرلی ہے اورایک بلو پرنٹ تیارکیا ہے۔ اس بلوپرنٹ کے مطابق، ایران حملے سے پہلے اسرائیل کی چاروں طرف سے گھیرا بندی کرنے کی فراق میں ہے۔ گھیرا بندی کرنے کے بعد حماس، حوثی، حزب اللہ اوردوسری ایرانی تنظیمیں ایک ساتھ مل کراسرائیل پرحملہ کریں گے۔ اس کے علاوہ بحیرہ روم سے بحیرہ احمرتک گھیرلیا جائے گا۔ گھیراؤکے بعد اسرائیل کے تمام فوجی اڈوں پرحملہ کرنے اوربحیرہ احمرمیں موجود ٹاسک فورس کو باہرنکالنے کی تیاریاں ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

14 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

26 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago