انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Galaxy Apartment: سلمان خان کے گھر کے باہر ہوا لاٹھی چارج، بچوں سے لے کر خواتین تک کا برا حال، کیا ہے معاملہ؟

Salman Khan Galaxy Apartment: بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے متعلق ایک حیران کن خبرسامنے آرہی ہے۔ اداکار کے گھر کے باہراچانک سے سیکورٹی کے لئے پولیس تعینات ہوگئی ہے اورگلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر جم کرلاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ اس لاٹھی چارج میں بچوں سے لے کرخواتین اور نوجوانوں تک کوئی بھی پولیس سے نہیں بچا پا رہا ہے۔ ممبئی پولیس اب سلمان خان کے گھر کے باہرسیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں پرڈنڈے برسانے پر مجبورہوگئی ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہرپولیس ہوئی تعینات

سوشل میڈیا پراس خطرناک منظرکے ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ ممبئی پولیس لوگوں پرڈنڈے چلا رہی ہے اور لوگ خود کو بچانے کے لئے بھگدڑمچا رہے ہیں اوراس دوران زمین پرکئی گرتے پڑتے بھی نظرآرہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کچھ لوگ تو گرے ہوئے لوگوں پر روندتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں، لیکن یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ اچانک بھائی جان کے گھرکے باہر پولیس کیوں آئی ہے اور وہ لوگوں پرلاٹھی چارج کیوں کررہی ہے؟ اتنی بھیڑ جمع ہونے کی کیا وجہ ہے؟ چلئے اس سب سوالوں کے جواب بھی آپ کو دے ہی دیتے ہیں۔

 

پولیس نے چلائی لاٹھیاں

دراصل، معاملہ یہ ہے کہ آج عید کے موقع پرسلمان خان کے فینس ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے ہیں۔ سبھی کو یہی امید تھی کہ دبنگ سلمان خان اپنے گھر کی بالکنی میں آکرفینس کو درشن دیں گے، لیکن اس امید سے 2-1 نہیں بلکہ ہزاروں فینس وہاں پہنچ گئے۔ بھیڑ جمع ہوئی تو ہنگامہ بھی مچ گیا۔ ان فینس پرقابو پانے کے لئے مجبوراً پولیس کو ڈنڈا اٹھانا پڑا اورسامنے آئے سبھی لوگوں پرچلانا بھی پڑا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو ہوا وائرل

یوزرس اس ویڈیو پرجم کرردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ پولیس کے ڈنڈے کھانے کے بعد بھی سلمان خان کے لئے فینس کا جنون کم نہیں ہورہا ہے۔ وہ بعد میں بھی اسی شدت کے ساتھ سلمان خان کے گھر کے باہر کھڑے ہیں اور صرف اداکارکے دیدارکا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان کے ان فینس کو پیار ہی انہیں سپراسٹار بناتا ہے۔ لوگ کیسے ان کے پیچھے پاگل ہے، اب اس ویڈیو میں اس کا ثبوت دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

35 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago