بین الاقوامی

Iran Attacks Israel:  ایران نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اسرائیل کے موساد کے ہیڈ کوارٹرکو بھی بنایا نشانہ

  حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی موت کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ چھڑگئی ہے۔ اسی درمیان ایران نے اسرائیل پرکئی بیلسٹک میزائلیں داغ دی ہیں۔ ایران نے اس حملے سے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر400 بیلسٹک میزائیلیں داغ دیں۔ اس بات کی تصدیق خود اسرائیلی فوج یعنی آئی ڈی ایف نے کی ہے۔ اتنا ہی نہیں ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹرپربھی حملہ کیا ہے۔ ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیلسٹک میزائلوں نے نیٹ جاریم کاریڈورپراسرائیلی ٹینکوں کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں ایران نے اسرائیل کے 20 ایف-35 جنگی طیاروں کو بھی مارگرایا ہے۔

اسرائیل کا کَوچ آئرن ڈوم سسٹم

ایران کے اس حملے سے بچنے کے لئے اسرائیل کا سب سے اہم کَوَچ آئرن ڈوم سسٹم نے کئی میزائلوں کوہوا میں ہی برباد کردیا ہے، لیکن اس کَوَچ کو توڑنے کے لئے ایران نے ایک کے بعد ایک میزائلیں لانچ کرکے اسرائیل کے کَوَچ کوچکمہ دینے کا کام کیا ہے۔ کئی ویڈیومیں دیکھا گیا ہے کہ میزائلیں اسرائیل کے اندرتباہی مچا رہی ہیں۔ حالانکہ اس حملے کے لئے اسرائیل پہلے سے ہی تیارتھا، اسی لئے اسرائیل نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو شیلٹرہاوس میں شفٹ کرنے کے لئے حکم جاری کردیا تھا۔ آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے سبب سبھی شہری بم شیلٹرمیں شفٹ کردیئے ہیں۔

اسرائیل کوملا امریکہ کا ساتھ

ایران کے اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی صدرجوبائیڈن نے بھی ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قومی ٹیم کواسرائیل کے خلاف میزائل حملے کے ایرانی منصوبوں پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کوان حملوں سے بچانے کے لئے امریکہ ہر صورتحال میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہندوستانی سفارت خانہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

اس حملے کے بعد سے اردن نے اپنا  ایئراسپیس بند کردیا ہے۔ اسرائیل نے بھی پروازیں روک دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بین گورین ایئرپورٹ پرپلین کے ٹیک آف اورلینڈنگ پرروک لگا دی گئی ہے۔ وہیں اسرائیل میں رہنے والے اپنے شہریوں سے ہندوستانی سفارت خانہ نے احتیاط برتنے کے لئے بھی کہہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے ہیلپ لائن نمبربھی جاری کئے ہیں۔ سفارت خانہ نے لوگوں کو ایمرجنسی میں رابطہ کرنے کے لئے دو نمبر جاری کئے ہیں، جو ہمیشہ خدمت میں رہیں گے۔ یہ دونوں نمبر +972-547520711 اور +972-543278392 ہے۔ آپ اوپرسفارت خانہ کا آفیشیل پوسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں، جسے ایکس ہینڈل پر ہندوستانی سفارت خانہ نے شیئرکیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago