لبنان میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے ہلاک کئے جانے کے بعد ایران نے اسرائیل پربڑا حملہ کیا ہے۔ اس نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلیں داغی ہیں۔ اس حملے کے بعد اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آرجی سی) کا بیان آیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اسمٰعیل ہنیہ، حسن نصراللہ اورعباس نلفوروشن کے قتل کے جواب میں ہم نے درجنوں راکٹوں کے ساتھ قبضہ والے فلسطینی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔ اگرصیہونی حکومت نے اس کارروائی کا جواب دیا تو اسے پُرتشدد حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسرائیل پرایران کے حملے کے بعد امریکی صدرجوبائیڈن کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے امریکی فوج کو ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کی دفاع میں مدد کرنے اور اسرائیل کو نشانہ بنانے والی میزائلوں کو مارگرانے کا حکم دیا ہے۔ وہائٹ ہاوس کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ جو بائیڈن اورنائب صدرکملا ہیرس وہائٹ ہاوس کی نگرانی روم سے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے پرنظربنائے ہوئے ہیں۔۔
حملے کے بعد آئی ڈی ایف نے جاری کیا بیان
دی ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق، میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایرانی حملے میں پورے اسرائیل میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایمبولینس سروس کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ تل ابیب میں دو لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف کا بیان آیا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ فی الحال ایران سے کوئی اضافی خطرہ نہیں ہے۔ میزائل حملہ ختم ہوگیا ہے۔ ہم ابھی بھی حملے کا اندازہ لگا رہے ہیں، کسی کے ہلاک ہونے کی ابھی تک جانکاری نہیں ہے۔ ایران کواس حملے کے بڑے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
آئی ڈی ایف نے ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی دی
آئی ڈی ایف ترجمان ریئرایڈمرل ہیگری نے کہا کہ اسرائیل ایرانی میزائل حملے کا جواب دے گا۔ ہم دفاع اورحملے کے لئے چوکس ہیں۔ ہم اسرائیل کے شہریوں کی حفاظت کریں گے۔ ہمارے اپنے منصوبے ہیں اورمناسب وقت اورجگہ پراس کے مطابق عمل کریں گے۔ ایرانی حملے کے حوالے سے سابق امریکی صدرکا بیان سامنے آیا ہے۔ اس میں انہوں نے صدرجوبائیڈن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا جل رہی ہے اورامریکی قیادت غائب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروہ وہائٹ ہاؤس میں ہوتے تو 7 اکتوبرکوحماس کا حملہ نہ ہوتا۔
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…
فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…
ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو لکھنؤ نے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔…