بین الاقوامی

INS Sumitra: بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 2 جہاز وں سے 19 پاکستانیوں ا ور17 ایرانی عملے کو بچا لیا

INS Sumitra: بحیرہ عرب میں ہندوستانی بحریہ کی بہادری پھر سے دیکھنے کو ملی ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو جہازوں کو لٹیروں سے بچایا۔ یہی نہیں  ہندوستانی بحریہ نے ایک جہاز 19 پاکستانی  عملےاور دوسرے ایرانی جہاز سے عملے کے 17 افراد کو بچا لیا ہے۔

ہندوستانی بحریہ نے 28 اور 29 جنوری کو بحیرہ عرب میں دو جہازوں کو ہائی جیک ہونے سے بچایا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے اتوار کو سب سے پہلے ایرانی جہاز ایف بی ایران کو ہائی جیک ہونے سے بچایا۔ اس کے بعد بحیرہ عرب میں ہی خصوصی آپریشن کر کے النعیمی نامی جہاز کو صومالیہ کےلٹیروں سے بچایا ۔ اس آپریشن میں بھارتی میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آئی این ایس سمترا نے دوسرا کامیاب اینٹی پائی رئیسی(Anti Piracy Ops) آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں عملے کے 19 ارکان اور جہاز کو مسلح صومالی لٹیروں  سے بچایا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے علاقے میں بحری لٹیروں کے خلاف کارروائیوں پر تعینات اس کے بحری جہاز تمام بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس ماہ ایک اور جہاز کو بچایا گیا

اس سے قبل 5 جنوری کو آئی این ایس چنئی نے صومالیہ کے ساحل سے ایک جہاز کے عملے اور اس میں سوار تمام 15 ہندوستانی شہریوں کوبھی بچایا  ۔

عملے کے 15 ارکان نے کارگو جہاز ایم وی لیلا نورفولک کو لٹیروں سے بچایا تھا۔ یہ آپریشن میرین کمانڈوز (MARCOS) نے کیا۔

اس وجہ سے ہندوستانی بحریہ ایکٹیو ہوگئی ہے

حال ہی میں بھارتی بحریہ نے بحری لٹیروں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر بحیرہ عرب کی نگرانی تیز کر دی ہے۔ اس ہفتے بحریہ نے کہا تھا کہ وہ شمالی اور وسطی بحیرہ عرب میں ماہی گیری کے جہازوں اور دیگر بحری جہازوں پر سوار لوگوں کی جامع تحقیقات کرے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع کے درمیان، بحریہ نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago