اسپورٹس

Mitchell Starc Birthday: مچل  اسٹارک نے اپنا ون ڈے ڈیبیو میچ ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلا تھا،اپنے نام کئے کئی شاندارریکارڈ ،کئی کھلاڑیوں کو دیا گہرا زخم

Mitchell Starc Birthday: آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے اپنے کیرئیر میں کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے میچ وننگ پرفارمنس بھی دی ہے۔ مچل اسٹارک دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔مچل اسٹارک 30 جنوری 2024 کو اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔مچل  اسٹارک نے اپنا ون ڈے ڈیبیو میچ ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ کئی بار بھارت کی شکست کی وجہ بنے۔

مچل اسٹارک 30 جنوری 1990 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے

مچل اسٹارک 30 جنوری 1990 کو بولکھم ہلز، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام پال  اسٹارک ہے۔ ان کے والدسال 2021 میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیاتھا۔ مچل اسٹارک کا ایک بڑا بھائی ہے۔ جن کا نام برینڈن اسٹارک ہے، وہ اولمپک ہائی جمپر ہے۔ مچل سٹارک کی دو بڑی بہنیں بھی ہیں ۔ان کی بہن کا  نام امانڈا اسٹارک اور ٹائی اسٹارک ہیں۔ 2016 میں مچل اسٹارک نے اپنی گرل فرینڈ اور آسٹریلوی کرکٹر الیسا ہیلی سے شادی کی۔
میں مچل اسٹارکو اکتوبر 2010 کو آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل

2010 میں مچل اسٹارک کو زخمی جوش ہیزل ووڈ کی جگہ  پر دورہ بھارت کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اسٹارک نے 20 اکتوبر 2010 کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے کھیل کر بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔

دراصل جنوری 2015 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا میچ کھیلا گیا تھا۔ میلبورن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے۔ اس دوران مچل اسٹارک نے 10 اوورز میں 43 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا یہ میچ 4 وکٹوں سے ہار گئی۔

مچل اسٹارک کے مجموعی کیریئر شانرار رہا 

مچل اسٹارک کے مجموعی کیریئر پر نظر ڈالیں تو وہ شاندار رہا ہے۔ وہ اب تک کھیلے گئے 87 ٹیسٹ میچوں میں 353 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس دوران ایک اننگز میں 50 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینا بہترین کارکردگی رہی ہے۔ مچل اسٹارک نے 121 ون ڈے میچوں میں 236 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینا بہترین کارکردگی تھی۔ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مچل اسٹاک نے 58 میچوں میں 73 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک کے ڈیبیو کو تقریباً 14 سال ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میئر انتخابات کے لئے ووٹنگ آج، AAP-کانگریس اتحاد یا بی جے پی، کس کے سر سجے گا تاج؟

مچل اسٹاک نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے لیے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مچل اسٹاک نے ورلڈ کپ 2023 میں کل 16 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل 2019 میں 27 وکٹیں حاصل کی تھیں۔مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ 2015 میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایک بار T20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

2 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

3 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago