Chandigarh Mayor Elections 2024: چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب لئے ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوا۔ اس الیکشن میں بی جے پی کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اتحاد کا سامنا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ‘انڈیا’ اتحاد کی پہلی جیت کی خبر چنڈی گڑھ سے آسکتی ہے۔ چنڈی گڑھ میں میئر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کے پیش نظر نیم فوجی اہلکاروں سمیت تقریباً 800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب 18 جنوری کو ہونا تھا لیکن پریذائیڈنگ افسر کے بیمار ہونے کے بعد چنڈی گڑھ انتظامیہ نے اسے 6 فروری تک ملتوی کر دیا تھا۔ اس کے بعد معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچا۔ عدالت نے آج یعنی 30 جنوری کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
کیا ہے سیٹوں کا حساب ؟
AAP، جو انڈیا اتحاد کا حصہ ہے، میئر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے، جب کہ کانگریس سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار کھڑا کر رہی ہے۔ 35 رکنی چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے 14 کونسلر ہیں۔ چنڈی گڑھ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرون کھیر کو بھی ووٹ کا حق حاصل ہے۔ وہیں AAP کے 13 کونسلر اور کانگریس کے 7 کونسلر ہیں۔ یہاں شرومنی اکالی دل کا ایک کونسلر ہے۔
کون-کون ہیں امیدوار؟
اس سال چنڈی گڑھ میں میئر کی سیٹ شیڈولڈ کاسٹ کے لیے مختص کی گئی ہے۔ بی جے پی نے منوج سونکر کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی نے کلدیپ کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے کلجیت سندھو کو سینئر میئر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کانگریس نے گرپریت سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے راجندر شرما کو ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کا مقابلہ کانگریس کی نرملا دیوی سے ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…