اسپورٹس

IND vs ENG 2nd Test: وشاکھاپٹنم میں بھارت کی ٹیم ایک بار پھر دہرائے گی تاریخ ، سرفراز خان، سوربھ کمار اور واشنگٹن سندر ٹیم میں شامل

IND vs ENG 2nd Test: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔جس کے بعد ہندوستانی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے رہ گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اگر ہم وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کے ٹیسٹ ریکارڈ کو دیکھیں تو یہ اچھا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے یہاں اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ  کہ  اسے یہاں بھی انگلینڈ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہندوستان نے یہاں آخری ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا جو انگلینڈ کے خلاف تھا۔

ٹیم انڈیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلا

ٹیم انڈیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلا۔ یہ میچ 2016 میں 17 نومبر سے منعقد ہوا تھا۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 204 رنز بنائے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 255 اور دوسری اننگز میں 158 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے یہ میچ 246 رنز سے جیتا تھا۔ اس کے لیے کوہلی اور چیتشور پجارا نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔وراٹ  کوہلی نے 267 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 167 رنز بنائے۔ چیتشور پجارا نے 119 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی نے کہا کہ جب انڈیا اتحاد کی بنیاد رکھنے والے نتیش کمار کی وہاں عزت نہیں، تووہ ان سے الگ ہوگئے

ٹیم انڈیا نے یہاں دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا

ٹیم انڈیا نے یہاں دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔ یہ میچ 2 اکتوبر 2019 سے کھیلا گیا تھا۔ بھارت نے اسے 203 رنز سے جیتا تھا۔ اب ایک بار پھر ٹیم انڈیا ٹیسٹ میچ کے لیے اس میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرے گی۔ رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہول چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں۔ ان دونوں نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سرفراز خان، سوربھ کمار اور واشنگٹن سندر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago