ہندوستان اور امریکہ نے جیٹ انجنوں اور طویل فاصلے تک نشانہ لگانے والے توپ خانہ سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیاہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ماہ امریکہ کے دورہ پر جا رہے ہیں ۔ اس دورہ سے قبل ہندوستان اور امریکہ کے اعلیٰ افسران کے درمیان جیٹ انجنوں کی خریداری، طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپ سمت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اعلیٰ افسران کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے اس اہم نشست میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان قربت بڑھے گی۔
ہندوستان اور امریکہ کے افسران کے درمیان اب تک سترہ میٹنگ ہو چکی ہیں ۔ میٹنگ میں خارجہ سکریٹری گری دھر ارمانے اور وزارت خارجہ منصوبہ بندی کے سکریٹری ڈاکٹر کولن کھل نے کہا کہ دونوں ملکوں کی طرف سے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، مزید کئی اہم مسائل پر بھی گفتگو کی جائیں گی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے قبل یہ نشست اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔
محکمہ وزارت نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے مابین پاٹنرشپ کیے جائیں گے، جو ایک لمبے وقت کے لیے چلے گا۔ ڈاکٹر کولن کھل نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان منعقد اس نشست میں ترقیاتی کاموں کے کئی اہم منازل طے کیے جائیں گے۔ ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی ملک اس بات کی خواہاں ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت اور دور اندیشی کی بات مزید کی جائے۔ خارجہ سکریٹری ارمانے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر کتھلکن ہکس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ دنیا کے دوبڑ ے سربراہان واشنگٹن میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…