بین الاقوامی

US On Gurupatwant Singh Pannun: کینیڈا میں ہوئی خالصتانی دہشت گرد پنوں کے قتل کی کوشش،جانئے امریکہ نے اورکیا کہا؟

ہندوستان میں خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ کوشش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ اپنے ایجنٹ کے ذریعے پنو کو قتل کروانے کا الزام  بھارت پر لگا تھا ۔ امریکہ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے جاری تحقیقات کے حوالے سے جوابدہی کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اپنے تحفظات کو براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ سینئر سطح پر اٹھاتا رہتا ہے۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان Vedant Patel  جمعرات 1 اگست کو میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ اس دوران پنوں کے قتل کیس سے متعلق سوالات کیے گئے۔ اس پر انہوں نے کہا، “ہم بھارتی حکومت کے ملازم سے موسم گرما میں امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں اس کے مبینہ کردار کے لیے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں۔ ہم سینئر سطح پربھارتی حکومت کے ساتھ  اپنی پریشانیوں کو  براہ راست طور اس مسئلے کو اٹھارہیں ہیں ۔”.”

کینیڈا میں  ہوئی پنوں کے قتل کی کوشش، امریکہ نے کیا کہا؟

وہیں خبریں آ رہی ہیں کہ گروپتونت پنو کو کینیڈا میں بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ میڈیا نے اس حوالے سے Vedant Patel  سے بھی سوال کیا اور کہا کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنوں کے قتل کی ایک اور کوشش کینیڈا میں ہوئی ہے۔ نائب ترجمان ویدانتا نے کہا، “جو خبر کینیڈا سے آئی ہے۔ میں آپ کو ان مسائل پر تبصرہ کرنے کے لیے کینیڈین حکومت سے رجوع کروں گا۔ یہ واقعہ ان کے دائرہ اختیار میں ہوا ہے۔”

پنوں کے قتل کیس میں بھارتی شہری گرفتار

ہندوستانی شہری نکھل گپتا پر خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بھارتی حکومت نے پنوں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ اس سے پہلے جون میں نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک سے مقدمہ چلانے کے لیے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران اس نے ‘مجرم نہیں’ کی استدعا کی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ نکھل گپتا بھارتی حکومت کا آلہ کار ہے اور اس نے اور دیگر نے نیویارک شہر میں پنو کے قتل کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

27 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

54 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago