Former Pakistan PM Imran Khan Arrest Row: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر لاہور میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس درمیان ہائی کورٹ سے عمران خان کے لئے بڑی راحت کی خبر آئی ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لئے زماں پارک میں پولیس مہم کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہورہائی کورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم جاری ہونے تک پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے زماں پارک میں اپنی مہم روک دے۔ حالانکہ یہ حکم کل (جمعرات 16 مارچ) صبح 10 بجے تک ہی مؤثر رہے گا۔ وہیں آئندہ حکم تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کا محاصرہ جاری رہے گا۔
عمران خان کو گرفتار کئے بغیر لوٹی پولیس
پاکستان تحریک انصاف کے صدر یعنی عمران خان کو گرفتار کرنے کی پولیس اور رینجرس کی ہرکوشش ناکام رہی۔ ‘جیو نیوز’ کے مطابق، پولیس اور رینجرس کی ٹیم بدھ کی شام کو عمران خان کے لاہور واقع بنگلے (زماں پارک) سے لوٹ گئی۔ وہاں سے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ہیں، ان ویڈیو فوٹیج میں عمران خان حامی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔
پولیس نے اپنی ناکامی سے متعلق کیا یہ دعویٰ
حیرت کی بات یہ ہے کہ خالی ہاتھ لوٹنے والی پولیس نے اپنی ناکامی کے پیچھے کرکٹ میچ کا حوالہ دیا ہے۔ پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں 19 مارچ تک کرکٹ میچ ہوگا، ایسے میں وہ یہ نہیں چاہتے کہ شہر میں پریشانی پیش آئے۔ لاہور پولیس کے ایک افسر نے کہا، ‘ہم نے عمران خان کی گرفتاری ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور میں 15 سے 19 مارچ تک پاکستان سپرلیگ- سیزن آٹھ (پی ایس ایل-8) کے میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔
عمران خان نے حامیوں کے لئے جاری کیا ویڈیو
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پرلاہور میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ عمران خان کوگرفتارکرنے کی کوشش گزشتہ 19 گھنٹے سے جاری ہے، ان کے حامیوں کی زبردست مخالفت کے سبب پولیس انہیں پکڑنہیں پائی ہے۔ اس درمیان عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کا ’اصل مقصد‘ انہیں اغوا کرکے ان کا قتل کرنا ہے اورگرفتاری کا منصوبہ ’محض ڈھونگ‘ تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج بدھ (15 مارچ) کو اپنے حامیوں کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’میری گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد میرا اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔ آنسو گیس اور پانی کی بوچھاروں سے آگے بڑھ کر، انہوں نے اب لائیو فائرنگ کا سہارا لیا ہے۔ میں نے کل شام ایک مچلکے پر دستخط کئے، لیکن ڈی آئی جی نے اسے لینے سے بھی انکار کردیا۔ ان کے بدنیتی پر مبنی ارادے پر کوئی شک نہیں ہے۔‘
ہندوستان کا سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ 2034 تک حیرت انگیز طور پر 61…
انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل دیپک بلانی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو…
بنگلورو میں واقع وینچر کیپیٹل فرم کلاری کیپٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ…
ملک کا توانائی ذخیرہ کرنے کا منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قابل تجدید…
راجوری میں ایک ہی گاؤں کے کئی لوگوں کی موت کا معاملہ زیر بحث ہے۔…
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر…