بین الاقوامی

Imran Khan Arrested: کیا آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے دشمنی عمران خان پر پڑی بھاری؟ شیشہ توڑ کر کورٹ روم میں گھسے پاکستانی رینجرس

Imran Khan Arrested: پاکستان رینجرس کی ایک ٹیم نے منگل کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرسے گرفتارکرلیا۔ سامنے آئی تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پاک رینجرس عمران خان کو دھکا دے کرگاڑی میں بٹھاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات پرتوڑپھوڑکے حادثات ہوئے ہیں۔ پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سڑکوں پراترآئے ہیں اورعمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہیں اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈرکے پیش نظر144 نافذ کردی گئی ہے۔

جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق، عمران خان کوکورٹ روم میں حراست میں لے لیا گیا، جہاں وہ اپنے خلاف درج کئی ایف آئی آرمیں ضمانت لینے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم کوایک کالے رنگ کی گاڑی میں لے جایا گیا تھا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اس کی تصدیق کی جبکہ پارٹی کے نائب صدرفواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ عدالت پر ’رینجرس کا قبضہ‘ ہے اوروکیلوں کو’ٹارچر‘ کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کارکوگھیرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشیل ٹوئٹراکاؤنٹ نے بھی عمران خان کے وکیل کا ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے باہر’بری طرح سے زخمی‘ تھے۔ اس درمیان، یہ کہتے ہوئے کہ پولیس نے عمران خان کی کارکوگھیرلیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ راجدھانی شہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔ ساتھ ہی کہا کہ کسی پرظلم نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے لاہور میں عمران خان کے زماں پارک رہائش گاہ پر پولیس کی چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ حالانکہ تب عمران خان موقع پر موجود نہیں تھے۔

آئی ایس آئی کے افسر پرلگائے تھے عمران خان نے الزام

عمران خان نے ہفتہ کے روز ایک ریلی میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے افسرمیجرجنرل فیصل نظیران کے قتل کی سازش کررہے ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ دو باران کے قتل کی کوشش کرنے والے آئی ایس آئی افسرمیجرجنرل فیصل نصیرسینئرصحافی ارشد شریف کے قتل میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار، یہاں جانئے پورا معاملہ

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: شیخ رشید کا بڑا الزام، کہا-عمران خان کو دیا جا سکتا ہے سلو پوائزن؟ شیشہ توڑکر کورٹ روم میں گھسے پاک رینجرس

فوج کے ناقد رہے ارشد شریف کی گزشتہ سال اکتوبر میں کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ سیکورٹی ایجنسیوں سے اپنی جان کو خطرہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ کینیا میں پولیس نے تحقیقاتی رپورٹرپر گولی چلائی تھی، جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔ کینیا کی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا تھا کہ غلط پہچان کے سبب 49 سالہ شخص کی گاڑی پرگولی چلائی گئی تھی، جس سے ان کی موت ہوگئی۔ عمران خان نے اس سے پہلے سابق وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ جنرل نصیر پرگزشتہ سال نومبرمیں پنجاب صوبہ کے وزیرآباد میں ان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس حملے میں ان کے پیرمیں تین گولیاں لگی تھیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

4 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

5 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

5 hours ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

6 hours ago