بین الاقوامی

Donald Trump: کہیں  میں یہودیوں کی وجہ سے ہار نہ جاؤں… انتخابی ریلی میں اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اہم انکشاف

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ اگر وہ 5 نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس سے ہار جاتے ہیں، تو اس کے ذمہ دار یہودی امریکی ووٹرز بھی ہوں گے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی امریکن کونسل کے قومی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ امریکی یہودیوں میں کملا ہیرس  سے پیچھے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کملا ہیرس الیکشن جیت جاتی ہیں تو امکان ہے کہ دو سال کے اندر اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا اور اس نتیجے کے لیے یہودی جزوی طور پر ذمہ دار ہوں گے کیونکہ وہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اگر میں یہ الیکشن نہیں جیت پاتا ہوں اوراگرایسا ہوتا ہے تواس میں یہودی لوگوں کا بڑا رول ہوگا کیونکہ اگر 60 فیصد عوام دشمن کو ووٹ دیتے ہیں تو میری رائے میں دوسال کے اندر اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔ ڈونلڈ  ٹرمپ ایک سروے کا حوالہ دے رہے تھے جس کے مطابق کملا ہیرس کو امریکی یہودیوں کے 60 فیصد ووٹ ملے تھے۔ انہوں نے 2016 کے انتخابات میں امریکی یہودیوں کے 30 فیصد سے کم ووٹ ملنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

ٹرمپ پر یہود ی مخالف ہونے کا الزام

اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سابق صدر کس سروے کا حوالہ دے رہے تھے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیو ریسرچ کے ایک حالیہ سروے سے واضع  ہوئی ہے  کہ امریکی یہودی ٹرمپ کے مقابلے میں  کملا ہیرس کو 65 فیصد سے 34 فیصد زیادہ  پسند کرتے ہیں،  ٹرمپ نے بعد میں واشنگٹن میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں اسی طرح کے تبصرے کیے، جس میں امریکہ میں یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا۔ تقریر سے پہلے ایک بیان میں، ہیریس کی انتخابی مہم کے ترجمان مورگن فنکلسٹائن نے ٹرمپ کو مخالف سامائٹس سے وابستہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے متعدد بار یہود دشمنی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

یہودی ووٹ کیوں اہم ہے؟

ٹرمپ کی انتخابی مہم نے اہم ریاستوں میں یہودی ووٹرز کے ووٹوں کو جیتنا اپنی ترجیح بتایاہے۔ امریکی یہودیوں نے کئی دہائیوں سے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی طرف جھکاؤ رکھا ہے اور اب بھی جاری ہے۔ نومبر میں جیتنے والے کا فیصلہ کرنے میں یہودی ووٹ بینک میں تبدیلی بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ مثال کے طور پر پنسلوانیا میں 4 لاکھ سے زیادہ یہودی رہتے ہیں۔ یہاں بائیڈن نے 2020 میں 81,000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

59 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago