سماج وادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے آج ذات کے نام پر اعلیٰ عہدوں پر ہوئی تقرری کو لیکر ایک پوسٹ پر تنقید کی ہے تھی جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ یوگی راج میں ٹھاکروں کو بیشتر اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، یادو راج بمقابلہ ٹھاکر راج پر تفصیلی پوسٹ پر صحافی کی تعریف کرتے ہوئے یوگی حکومت پر تنقید کے لہجے میں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی صحافت کے اس دور میں سچ کی آزادانہ تحقیق اور اس کی اشاعت کا کام کررہے ہیں وہ حقیقی تعریف کے قابل ہیں ۔
اکھلیش یادو نے اس پوسٹ کے ذریعے ٹھاکروں کی اعلیٰ عہدوں پر ہوئی تعیناتی کو حقیقت پر مبنی کام اور سچائی کو سامنے لانے والا کام بتایا ۔حالانکہ اس پر سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ
ذات پرستی کی سیاست جمہوریت کے ماتھے پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ نئی نسل کے روشن مستقبل کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے ذات پرستی۔ یہ سیاست سماج میں تقسیم کے بیج بوتی ہے،یہ ناخواندہ لیڈران کو مرکز میں لانے کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ،اس لئے ذات پرستی کی سیاست ایک زہر ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…