بین الاقوامی

Bilawal Bhutto :یو این ایس سی میں پاکستان برہم، بلاول بھٹو نے پی ایم مودی پر کسا طنز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (United Nations Security Council) میں پاکستان  کو بری طرح  بوکھلا گیا   ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو نے بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھارت پر سیاسی حملہ شروع کر دیا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس سیاسی  حملہ  میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi) پر  توہین ا میز تبصرے کیے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری نے وزیر اعظم مودی پر ان کے اس بیان پر طنز کیا ہے کہ انہوں نے 11/9 کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پناہ دی تھی۔

پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکاہے، لیکن گجرات کا قصائی ابھی تک زندہ ہے اور ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔

حکومت ہند گاندھی کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی – بھٹو

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے صحافیوں سے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کے نظریے پر نہیں بلکہ ان کے قاتل کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ہٹلر سے متاثر ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ہندوستان کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد عناصر کو پڑوسی ملک کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر(Jaishankar) پر طنز کرتے ہوئے، پاکستانی وزیر خارجہ بھٹو نے کہاکہ مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے، امریکہ نے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر الزام لگاتے ہوئے بھٹو نے کہا کہ دونوں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آر ایس ایس کے ہیں، ہندوستان کے نہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی سخت سرزنش کی تھی۔ پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا تھا کہ جس ملک نے القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن (Osama bin Laden)جیسے دہشت گرد کو پناہ دی ہو اور اپنے پڑوسی ملک کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہو، اسے تبلیغ نہیں کرنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس ۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago