فلسطینی تنظیم حماس کے ایک عہدے دار نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ غزہ میں فائر بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات سے الگ ہو رہی ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب اسرائیل نے غزہ میں پہ در پے خوں ریز حملے کیے ہیں۔اتوار کو غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ وسطی غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے میں 12 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حماس کے زیر انتظام میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے سکول میں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔اسرائیلی حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 141 لوگوں کی جان گئی۔
گذشتہ روز اسرائیل نے خان یونس میں المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا اور جواز پیش کیا کہ اس نے حماس کے اہم کمانڈر محمد الضیف کو نشانہ بنایا۔حالانکہ اسرائیل یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اس نے محمد ضیف کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ ہیں ۔حماس کے ایک سینیئر عہدے دار کا آج کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں ’قتل عام کے واقعات‘ اور مسلسل تعطل کی وجہ سے مذاکرات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔عہدے دار کے مطابق نے کہا کہ حماس کے قطر میں مقیم سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثوں کو (اسرائیلی) قبضے کی عدم سنجیدگی، تاخیر اور رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل پالیسی اور نہتے شہریوں کے جاری قتل عام کی وجہ سے ’مذاکرات روکنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔
حماس کے سینئر رہنما کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثوں قطر اور مصر کو جنگ بندی سے متعلق جنگ بندی پر مذاکرات ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے رواں سال مئی میں تجویز کیا گیا تھا۔ معاہدے کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجویز کے علاوہ سات اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کے بدلے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس قابض (اسرائیل) کی جانب سے سنجیدگی کے فقدان، تاخیر اور رکاوٹ کی مسلسل پالیسی اور غیر مسلح شہریوں کے خلاف جاری قتل عام کی وجہ سے مذاکرات کو روک دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس نے ایک معاہدے تک پہنچنے اور جارحیت کو ختم کرنے کے لیے بڑی لچک دکھائی ہے اور جب قابض حکومت جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی تو وہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔اسمعیل ہنیہ نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ثالثوں اور دیگر ممالک کو فون کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…
ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…
آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…
صدر کے عہدے پر اے بی وی پی کے یش ڈباس کو 1,044 ووٹوں کی…
ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…
کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…