بین الاقوامی

Birmingham Nightclub Shooting: ٹرمپ کے قاتلانہ حملے کے بعد پھر دہلا امریکہ ! برمنگھم کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ کے شہر الاباما میں برمنگھم کے ایک نائٹ کلب میں ہفتہ (13 جولائی 2024) کی رات دیر گئے فائرنگ ہوئی، جس میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ برمنگھم پولیس کے مطابق رات 11 بجے 27 سٹریٹ نارتھ پر واقع نائٹ کلب میں متعدد افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ نائٹ کلب کے اندر اور فٹ پاتھ پر دو خواتین اور ایک مرد کی لاشیں ملی ہیں۔

نائٹ کلب میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

سی این این کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو بعد ازاں اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا اور کچھ لوگ اب بھی زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اس نے فائرنگ کیوں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور مقامی لوگوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ رپورٹ کے مطابق، ایک اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال امریکہ میں کم از کم 293 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

برمنگھم میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

اے پی کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ برمنگھم میں ہفتہ کی شام ڈیون سمر ڈرائیو کے 1700 بلاک میں ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی مارا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہفتے کے روز پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ گولی ان  کے کان کو چھوتی ہوئی نکلی تھی۔ ایف بی آئی نے حملہ آور کی شناخت پینسلوینیا کے بیتھل پارک کے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے کی، جسے سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Atishi Oath Ceremony: آتشی اس دن نئے وزیر اعلی کے طور پر لیں گی حلف، عام آدمی پارٹی نے دی جانکاری

اطلاعات کے مطابق کالکاجی حلقہ سے AAP ایم ایل اے آتشی وزیر اعلیٰ کا عہدہ…

28 mins ago

Up Police Encounter: ہاشم بابا گینگ کے شرپسندوں اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر، شوٹر انس اور اسد کو لگی گولی

دہلی پولیس اور یوپی پولیس کے اسپیشل سیل کے اس مشترکہ آپریشن میں کل آٹھ…

2 hours ago