بین الاقوامی

Hajj 2023: لاکھوں عازمین حج وقوفِ عرفہ کے لئے میدان عرفات میں جمع، روح پرور منظر دیکھے گی دنیا

بھارت ایکسپریس کے لئے مکہ مکرمہ سے سینئر صحافی ندیم احمد کی خاص رپورٹ

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لئے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں، جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔ لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوارہو کرمکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہرمیں سالانہ حج کی ادائیگی کے لئے جمع ہوئے ہیں، جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

خانہ کعبہ کے طواف کی ادائیگی کے بعد نمازی شدید اوردم گھٹنے والی گرمی میں تقریباً سات کلومیٹر دورمنیٰ کی جانب روانہ ہوئے۔ احرام اورسینڈل وچپل پہنے حجاج میں سے اکثرچھتری لئے ہوئے تھے، جنہوں نے پیدل یا سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ سیکڑوں ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے قافلے میں سفرکیا۔ انہوں نے منگل یعنی 8 ذوالحجہ کو پورا دن منیٰ میں سفید خیموں میں گزارا جو ہرسال دنیا کے سب سے بڑی خیمہ بستی کی میزبانی کرتا ہے، وہاں رات میں نمازکی ادائیگی کے بعد حجاج نے میدان عرفات کی راہ لی اور جبل رحمت پر قیام کیا، جہاں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

یہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد تین سال میں پہلا موقع ہے کہ حج میں لوگ بلا روک ٹوک بھرپورشرکت کر رہے ہیں۔ اس سال 25 لاکھ سے زائد افراد نے اسلام کے اس پانچویں رکن کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس کا سفرکیا ہے اورآج میدان عرفات میں خطبہ حج کی ادائیگی حجاج وقوف عرفات ادا کریں گے۔ اتوار کو منیٰ جانے والوں نے روانگی سے قبل حج کے اہم ترین ارکان میں سے ایک طواف القدوم انجام دیا البتہ پہلے سے مکہ مکرمہ آنے والوں کو یہ طواف ادا نہیں کرنا پڑتا۔

اتوار کی رات مکہ مکرمہ سے منیٰ تک پانچ کلومیٹر کا راستہ زائرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو پیدل یا بسوں پر سفر کر رہے تھے۔ پیرکو حجاج کرام نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پرعمل کرتے ہوئے پورا دن اور رات منیٰ میں گزاری، جسے یوم ترویہ کہا جاتا ہے۔ آج منگل کو میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہوتے ہی زائرین عرفات اورمنیٰ کے درمیان واقع مزدلفہ کا رخ کریں گے اوررات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

اس کے بعد مزدلفہ سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد وہ جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں اور حج کے آخری رکن کی ادائیگی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کرتے ہیں۔ میدان عرفات کا رقبہ 33 مربع کلو میٹر ہے۔ یہ مکہ سے مشرق کی جانب طائف کی راہ پر 21 کلو میٹردورایک بڑا وسیع وعریض میدان ہے جہاں دنیا کے گوشے گوشے سے آنے والے عازمین حج 9 ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔ یہ میدان شمال سے جنوب تک 12 کلو میٹراورمشرق سے مغرب تک پانچ کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ شمالی جانب سے عرفات نامی پہاڑی سلسلے میں گھرا ہوا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

7 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

7 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

7 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago