بین الاقوامی

Donald Trump: ایڈلٹ اسٹار کو رقم دینا امریکہ میں جرم نہیں، اس وجہ سے بچ سکتے ہیں ٹرمپ

Donald Trump: امریکہ کی تاریخ میں  ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں، جنہیں کسی مجرمانہ معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، نیویارک کی مین ہٹن کورٹ میں پہچنے کے ساتھ  ہی انہیں باضابطہ طور گرفتار کرکے پولیس تحویل میں دے دیا گیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ٹرمپ کو تقریباً 1.22لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ذرائع کے مطابق ٹرمپ کو 4 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

-قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہیں یعنی ڈونالڈ ٹرمپ کو الزامات بتائے جانے کے بعد چھوڑ(رہا کردیا گیا تھا)  دیا گیا تھا

بھارتی وقت کے مطابق 12 بج کر 45 منٹ پر ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں جج کے سامنے پیش ہوئے۔ اس دوران جج نے گرینڈ جیوری کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو سیل بند لفافے میں ان کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ٹرمپ کو سٹورمی ڈینیئل کو 1,22,000 ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان پر 34 مقدمات میں الزامات بے بنیاد ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی سماعت کے دوران تین مثالوں کو پیش کیا گیا ۔ پہلی، ٹرمپ ٹاور کے دربان کو 30,000 ڈالر، خاتون کو 150,000 ڈالر کی پیمنٹ کی گئی اور تیسرے ایک ایڈلٹ فلموں کی اسٹار کو 130,000 ڈالر ادا کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی جج کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت جنوری 2024 سے شروع ہو سکتی ہے۔

سی این این کے مطابق، “مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کو اب یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایک اور جرم کرنے کے ارادے سے ریکارڈ کو غلط طریقہ سے بنایا۔ اس سے الزام کی سنگینی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے لیے مشکلات بھی بڑھ جائیں گی۔ یہ الزام ہے کہ ٹرمپ نے ایڈلٹ اسٹار کو خاموش رہنے کے لئے رقم  کی ادائیگی کی، لیکن یہ نہ تو
وفاقی قانون کے تحت جرم ہے اور نہ ہی نیویارک ریاست کے قانون کے تحت جرم ہے۔
سٹورمی ڈینیئلز کا اصلی نام سٹیفنی گریگوری کلیفورڈ ہے، وہ ایڈلٹ  (پورن) انڈسٹری کی ایک سابق اداکارہ، اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ سیکس کیا تھا۔ اس وقت ٹرمپ کی دوسری شادی کو ایک سال ہو چکا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

13 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

25 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago