اسپورٹس

IPL 2023: گجرات ٹائٹنز کی جیت کا سلسلہ جاری، دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے دی شکست

IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کا ساتواں میچ  دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں گجرات ٹائٹنز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس سیزن میں گجرات کی لگاتار دوسری جیت تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میچ میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان  پر 162 رنز بنائے۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ردھیمان ساہا اور شبھمن گل کی جوڑی اس میچ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو اچھی شروعات نہ دے سکی۔ گجرات کی ٹیم کو پہلا دھچکا 22 کے اسکور پر ریدھیمان ساہا کی طور پر لگا جوصرف 14  رنز بنا کر اینریک نارکھیا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد 36 کے اسکور پر گجرات کی ٹیم کو ایک اور جھٹکا  شبھمن گل کی صورت میں لگا۔  54 کے اسکور پر گجرات ٹائٹنزکی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی وکٹ بھی گنوا دی۔

پہلے 6 اوورز میں 3 اہم وکٹیں گنوانے کے بعد گجرات ٹائٹنز ٹیم کی اننگز کو سائی سدرشن اور وجے شنکر نے سنبھالا، جنہیں امپیکٹ پلیئرز کے طور پر شامل کیا گیا تھا، انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 53 رنز کی شاندار شراکت داری کرکے ٹیم کو فتح سے کافی قریب لا دیا۔ وجے شنکر اس میچ میں 23 گیندوں میں 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد سائی سدرشن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر 5ویں وکٹ کے لیے 56 رنز کی تیز شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔

سائی سدرشن نے اس میچ میں 48 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملر کے بلے سے 16 گیندوں میں 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز دیکھنے کو ملی۔ دہلی کی جانب سے اس میچ میں نارکھیا نے 2 جب کہ مچل مارش اور خلیل احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

9 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

42 minutes ago