بین الاقوامی

Hush Money Trial: پورن اسٹار کو خفیہ طور پر پیسے دینے کے الزام میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، جانئے کتنے سال تک ہو سکتی ہے سزا

نیویارک: امریکہ میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک تاریخی فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پورن اسٹار کو خفیہ طور پر رقم دینے کے معاملے میں مجرم قرار دیا گیا۔ جمعرات کے روز12  جیوری نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ٹرمپ پر پورن اسٹار نے الزام لگایا تھا کہ ان کے درمیان جنسی تعلقات تھے۔ حالانکہ، امریکی قانون انہیں صدر کے لیے انتخاب لڑنے یا منتخب ہونے سے نہیں روکتا۔

ٹرمپ پر الزام تھا کہ وہ پورن اسٹارس کو خاموش رہنے کے لیے پیسے دیئے اور اس کے لیے ان کے کاروباری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی۔ انہوں نے اس رقم کو وکیل مائیکل کوہن کو ادا کیے گئے قانونی اخراجات کے طور پر اسے دکھایا، جو نیویارک کے ریاستی قانون کے تحت جرم ہے۔

انہیں 34 الزامات میں سے ہر ایک کے لیے جرمانے سے لے کر چار سال قید تک کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر انہیں جیل کی سزا بھی ہو جائے تو وہ باہر رہ کر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کورٹ روم  سے باہر نکلتے ہوئے کہا، “یہ ایک دھاندلی والا مقدمہ تھا۔ یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔”

ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے صرف چار دن پہلے 11 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔ اس میں انہیں باضابطہ طور پر صدر کے عہدے کا امیدوار قرار دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اصل فیصلہ نومبر میں ہوگا، جب صدارتی انتخابات ہوں گے۔

امریکن پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے زیر اہتمام ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67 فیصد ووٹرز نے کہا کہ ان کی سزا ان کے ووٹ کو متاثر نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اور بائیڈن سروے میں برابر چل رہے ہیں۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن جو کہ ریپبلکن ہیں، نے کہا کہ ’’آج کا دن امریکی تاریخ کا شرمناک دن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا، “بائیڈن انتظامیہ نے نظام انصاف کو ہتھیار بنا دیا ہے، اور آج کا فیصلہ اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ ڈیموکریٹس اختلاف رائے کو دبانے اور اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے بڑی حد تک جائیں گے۔”

اگر ٹرمپ کو جیل کی سزا سنائی جاتی ہے اور ان کی ضمانت مسترد کردی جاتی ہے اور جیل بھیجنے کا حکم دیا جاتا ہے تو ان کے ساتھ سیکرٹ سروس ایجنٹ بھی ہوں گے، کیونکہ قانون کے مطابق انہیں جیل میں بھی سیکورٹی ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

12 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

33 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago