ہیوسٹن: میکسیکو سٹی میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک بھارتی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہندوستانی حکام نے میکسیکو میں اپنے ہم منصبوں سے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور حملہ آوروں نے ہندوستانی شہریوں سے 10,000 امریکی ڈالر لوٹ لئے۔ ہندوستانی شہریوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ ال یونیورسل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دو متاثرین میں سے ایک گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا اور دوسرے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اہل خانہ سے رابطے میں ہے ہندوستانی سفارت خانہ
میکسیکو میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔ سفارتخانے نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا، “یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ میکسیکو میں مقیم ایک ہندوستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایمبیسی اور انڈین ایسوسی ایشن آف میکسیکو متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم میکسیکو کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔”
یہ بھی پڑھیں: انتخابی نتائج الٹنے کی کوشش کے الزام میں جمعرات کے روز کریں گے سرینڈر: ٹرمپ
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازعہ میں رواں سال 200 سے زائد فلسطینی اور 30 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوئے
ایمبیسی میکسیکو سٹی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہندوستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی انتہائی افسوسناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد پکڑنے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ کیپٹل پراسیکیوٹر آفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…