-بھارت ایکسپریس
Dhaka Explosion: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے گلستان علاقہ میں ایک 7 منزلہ عمارت میں دھماکہ ہونے سے 16 افراد ہلاک، 100 سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ میں عمارت میں ہوئے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ڈھاکہ کے علاقے گلستان میں واقع صدیقی مارکیٹ میں ہوا۔ یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا۔ دھماکے سے 7 منزلہ عمارت کی تین منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کچھ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے ریپڈ ایکشن بٹالین کا بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائر سروس کے 11 ایمرجنسی یونٹ موقع پر پہنچ گئی ہیں اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ تجارتی عمارت مصروف صدیقی مارکیٹ میں واقع تھی جس میں بہت سے دفاتر اور دکانیں تھیں۔ دھماکہ سات منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر صفائی کا سامان فروخت کرنے والے ایک اسٹور میں ہوا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…