DC Women vs UPW Women: ویمنز پریمیئر لیگ کے چوتھے دن ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم ممبئی میں دہلی کیپٹلس اور یوپی واریئرس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دہلی نے یوپی کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ دہلی کی طرف سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یوپی کی ٹیم 20 اوور میں 5 وکٹ پر 169 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی کے لیے جیس جوناسن نے 4 اوور میں 43 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یوپی وارئیرس کی جانب سے ٹاہلیا میک گرا نے 50 گیندوں پر 90 رنز کی دھماکہ دار اننگز کھیلی، ٹابلیا میک گرا نے بھلے ہی ان کی ٹیم کو کامیاب نہ مل سکی لیکن انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے سب کا دل جیت لیا۔
میگ لیننگ کی شاندار اننگز
دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹ پر 211 رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے کپتان میگ لیننگ نے 42 گیندوں میں 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے پہلی وکٹ کے لیے 6.3 اوورز میں 67 رنز ساجھے داری نبھائی۔ جیس جوناسن نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
یوپی واریئرس کی گیند بازی
جمائما روڈریگز نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ ایلس کیپسی نے 10 گیندوں پر 21 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ شیفالی ورما اور میریجن کیپ نے بالترتیب 17 اور 16 رنز بنائے۔ سبنم اسماعیل، راجیشوری گائیکواڑ، تاہیلا میک گراتھ اور سوفی ایسکیسٹون نے یوپی واریئرس کے لیے 1-1 سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم یوپی واریئرس کے سامنے میچ جیتنے کے لیے 212 رنز کا ہدف ہے۔ دہلی کیپٹلس نے اپنے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دی۔ جب کہ یوپی واریئرس نے اپنے پہلے میچ میں گجرات جائنٹس کو شکست دی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…